عید کے بعد ٹی وی پر بطور اینکر آرہا ہوں، شیخ رشید

ویب ڈیسک  ہفتہ 2 اپريل 2022
 شیخ رشید نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کون سے چینل پر بطور اینکر آئیں گے فوٹوفائل

شیخ رشید نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کون سے چینل پر بطور اینکر آئیں گے فوٹوفائل

اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ رمضان یا عید کے بعد ٹی وی پر بطور اینکر آرہے ہیں۔

شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو لوٹنے والے سیاسی مردوں کو دفن کرنا میری سیاسی ذمہ داری ہے۔ ورنہ میں عمر کے اس حصے میں سلام وعلیکم کہنا چاہتا تھا، کیونکہ میرے پاس اب کام نہیں تھا اور یہی کام ہے۔

شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ شاید میں رمضان کے بعد یا عید کے بعد کسی ایک ٹی وی چینل پر بطور اینکر بھی آرہا ہوں۔ تاہم شیخ رشید نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کون سے چینل پر بطور اینکر آئیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔