حکومت کا دھمکی آمیز خط کے معاملے میں کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ

کمیشن سازش کے ہونے یا نہ ہونے سے متعلق رپورٹ تیار کرکے پیش کرے گا


ویب ڈیسک April 02, 2022
(فوٹو : فائل ، اسکرین گریب)

حکومت نے دھمکی آمیز خط کے معاملے میں کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو عالمی سازش کی تحقیقات کے حوالے سے رپورٹ تیار کرکے پیش کرے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے وزارت قانون و انصاف کا اضافی چارج سنبھالتے ہی بڑا ایکشن لے لیا۔ انہوں ںے خط کے معاملے میں عالمی سازش کے حوالے سے کمیشن قائم کرنے کی ہدایات کر دی۔

کمیشن عالمی سازش کے ذریعے حکومت کی تبدیلی اور تحریک عدم اعتماد جیسے دیگر عوامل کا جائزہ لے گا، کمیشن عالمی سازش کی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ مرتب کرے گا۔

وزیر قانون فواد حسین چوہدری نے اسلام آباد، کراچی، لاہور میں درجنوں لیگل افسران کو تبدیل کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے اور تمام افسران کو اپنے فرائض منصبی بہتر انداز میں انجام دینے کی ہدایت کردی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں