بھارت میں بیل نے پولیس اہلکار کو زمین پر پٹخ دیا ویڈیو وائرل

بیل نے پولیس اہلکار کو فضا میں اُڑا کر زمین پر پٹخ دیا


ویب ڈیسک April 03, 2022
بیل نے پولیس اہلکار کو فضا میں اُٹھا کر زمین پر پھینک دیا، فوٹو: ویڈیو گریب

بھارتی دارالحکومت میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار پر بیل نے حملہ کردیا جس سے اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیال پور کے شیر پور چوک میں ایک پولیس اہلکار پر بیل نے حملہ کردیا۔ کانسٹیبل گیان سنگھ کو بیل نے اتنی زور سے ٹکر ماری کہ وہ فضا میں اُچھل کر زمین بوس ہوگیا۔

ساتھی کو بچانے کے لیے آنے والے اہلکاروں کو بیل نے تگنی کا ناچ نچا دیا۔ پولیس اہلکار بمشکل اپنے ساتھی کو اسپتال لے جانے میں کامیاب ہوئے۔ جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

بھارت میں ہزاروں کی تعداد میں بیل سڑکوں پر گھوم رہ رہے ہیں جو حادثات کا باعث بنتے ہیں۔



بھاونگر کے میئر نے بتایا کہ گزشتہ برس 2 ہزار 300 بیلوں کو پکڑ کر مختلف مویشیوں کی پناہ گاہوں کے حوالے کیا تھا اور اس سال تقریباً 600 بیلوں کو پکڑا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں