عالمی ادارۂ صحت نے بھارتی کورونا ویکسین کی برآمدات رکوادی

عالمی ادارۂ صحت نے 14 مارچ سے 22 مارچ کے دوران بھارتی ویکسین کی تیاری کا معائنہ کیا تھا


ویب ڈیسک April 03, 2022
بھارت میں تیار کردہ کورونا ویکسین کا نام کوویکسین ہے، فوٹو: فائل

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے معائنے کے دوران پائی جانے والی خامیوں کے باعث بھارت کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی دیگر ممالک کو ترسیل معطل کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے بھارت میں تیار کردہ کورونا ویکسین کی دیگر ممالک کو فراہمی کے عمل کو روک دیا۔ یہ ویکسین اقوام متحدہ کے ذریعے مستحق ممالک کو مفت فراہم کی جانی تھیں۔

عالمی ادارہ صحت نے بھارت میں تیار ہونے والی کورونا ویکسین کی پروڈکشن کا معائنہ 14 سے 22 مارچ کے دوران کیا تھا اور ویکسین کی تیاری کی خامیوں کی نشاندہی کی تھی۔

جس پر بھارتی کمپنی نے خامیوں کو دور کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے عہد کیا تھا سفارشات پر عمل درآمد کا جامع منصوبہ ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا اور ڈبلیو ایچ او کو جمع کرائیں گے۔

عالمی ادارہ صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین تیار کرنے والی بھارتی کمپنی کو مینوفیکچرر کی سہولیات کو اپ گریڈ کرنے اور معائنے میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کرنے کا موقع فراہم کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے اپنے بیان میں بتایا کہ جن ممالک کو بھارت کی تیار کردہ ویکسین مل گئی ہیں انھیں مناسب اقدامات کرنے کو کہا ہے تاہم بیان میں نہیں بتایا کہ مناسب اقدامات کیا ہونے چاہیئے۔

عالمی ادارہ صحت نے یہ بھی واضح کیا کہ ویکسین مؤثر ہے اور اس کے کوئی سائیڈ ایفیکٹس نہیں ہیں تاہم ایکسپورٹ کوالٹی نہیں۔ ویکسین کو بر آمد کرنے کے لیے درکار معیار کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں