گٹھیا کی عام دوا گنج پن کےعلاج میں مؤثر ثابت

بیری سیٹی نب دوا سے ایلوپیشیا کے 66 فیصد مریضوں کو فائدہ ہوا ہے اور بالوں کی افزائش شروع ہوئی ہے


ویب ڈیسک April 04, 2022
گٹھیا کی ایک غیرمعمولی دوا ایلوپیشیا یا گنج پن سے کو بھی دور کرسکتی ہے، ییل یونیورسٹی نے یہ تصاویر جاری کی ہے جن میں بائیں جانب کی تصاویر میں بیری سیٹی نِب کا اثر واضح دیکھا جاسکتا ہے ۔ فوٹو: ییل یونیورسٹی

کراچی: گٹھیا اور جوڑوں کے درد کی ایک عام دوا کو جب گنج پن کی ایک قسم کے شکار مریضوں پرآزمایا گیا تو دو تہائی افراد کو اس کا فائدہ ہوا ہے۔

بیری سیٹی نِب ایک عام دوا ہے جسے جوڑوں کے درد کے مریض استعمال کرتے ہیں۔ اس دوا کی ایک اور تاثیر سامنے آئی ہے کہ یہ ایک طرح کے آٹو امیون مرض 'ایلوپیشیا آریاٹا' کا علاج کرسکتی ہے جس میں جگہ جگہ بالوں کے درمیان گنج پن پیدا ہوجاتا ہے۔ واضح رہے کہ ایلوپیشیا میں جسم کا اپنا مدافعتی نظام ہی اس بیماری کو پیدا کرتا ہے۔

صرف امریکا میں ہی ہر سال دو لاکھ سے زائد افراد ایلوپیشیا کے شکار ہوتے ہیں اور بھرے بالوں سے جگہ جگہ ان کے سر کے بال اڑنے لگتے ہیں۔ اس کےعلاوہ بھنووں اور پلکوں کے بال بھی متاثر ہوتے ہیں۔ اب تک اس کی کوئی مؤثر دوا سامنے نہیں آسکی ہے۔

واضح رہے کہ خود جوڑوں کا درد (آرتھرائٹس) بھی آٹوامیون مرض کی ایک قسم ہے۔ ایک تجربے میں ییل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے درجنوں افراد کو بھرتی کیا جو گنج پن کے شکار تھا۔ انہیں تین گروہوں میں تقسیم کرکے ایک کو چار ملی گرام ، دوسرے گروپ کو دو ملی گرام اور تیسرے گروہ کو محض ایک فرضی دوا کھلائی گئ۔ یہ آزمائش 36 ہفتوں تک جاری رہی۔

تجربات کے بعد ڈاکٹر بریٹ کنگ نے بتایا کہ بیری سیٹی نِب گنج پن کے علاج میں بہت مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ دوا کی افادیت کے بعد تجربے میں شریک کئ افراد میں بالوں کی افزائش بہتر ہوئی اور ایلوپیشیا مرض کا زور ٹوٹا۔

اگلے مرحلے میں اسے مزید مریضوں پر آزمایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے