عمران خان کے حق میں محمد حفیظ کی ٹویٹ پر سعید غنی کی جوابی ٹویٹ

ویب ڈیسک  پير 4 اپريل 2022
عمران خان ہمیشہ سے لیجینڈ رہے ہیں۔ فوٹو : فائل

عمران خان ہمیشہ سے لیجینڈ رہے ہیں۔ فوٹو : فائل

 کراچی: وزیراعظم عمران خان کے حق میں قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ٹویٹ کی جس پر پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر سعید غنی نے جواب دیا ہے۔

گزشتہ روز، وزیراعظم عمران خان کے کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد محمد حفیظ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’پاکستان زندہ باد، عمران خان ہمیشہ سے لیجینڈ رہے ہیں‘‘۔

عمران خان کے حق میں محمد حفیظ کی ٹویٹ سعید غنی کو ایک آنکھ نہ بھائی اور ٹویٹ پر جواب دیا کہ ’’کرکٹ کھیلو، ملک سے مت کھیلو‘‘۔

محمد حفیط کے علاوہ سابق کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس نے بھی گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے حق میں ٹویٹ کی تھی، جسے کافی مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔