- رمیز راجا پی ایس ایل سمیت جہاں چاہیں کمنٹری کیلئے آزاد ہیں، ترجمان پی س بی
- پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائشیں خالی کروانے کیلیے آپریشن کا فیصلہ
- چوہدری شجاعت کے بھائی چوہدری وجاہت کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج
- وفاق، صوبے، سیاسی جماعتیں دہشتگردی کیخلاف متحد ہوں، وزیراعظم
- بنگلہ دیش پریمئیر لیگ؛ پاکستانی اسٹارز کی واپسی شروع
- عمران خان حکومتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے، اسد عمر
- امریکی فضائی حدود میں چین کے جاسوس غبارے کی پرواز، پینٹاگون نے طیارے بھیج دئیے
- الیکشن کمیشن گورنر پنجاب کو چھوڑے، خود ہی انتخابات کی تاریخ دیدے،لاہور ہائیکورٹ
- گندم کی یکساں امدادی قیمت پر پاسکو، پنجاب اور سندھ میں ڈیڈلاک برقرار
- روپے کی مسلسل بے قدری سے ٹیلی کام سیکٹر بھی متاثر
- ایف آئی اے نے غیر رجسٹرڈ دوائیں، ویکسین اور انجکشن ضبط کرلیے
- بلوچستان سے منشیات کی ایک اور فیکٹری پکڑی گئی، سیکڑوں کلو چرس برآمد
- فضائلِ درود شریف
- عشقِ رسول ﷺ کا قرآنی تصور
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کے میچز کب کب ہوں گے؟
- حُبّ ر سول کریم ﷺ
- شہباز شریف نے 10 ماہ میں معیشت اور جمہوریت کو تباہ کردیا، عمران خان
- پی ایس ایل 8 ، دھاک بٹھانے کیلیے کرکٹرز کی بے تابی بڑھنے لگی
- پچز کی حالت سدھارنے کیلیے غیر ملکی کیوریٹر کی خدمات لینے پرغور
- ’’کبھی کبھار وہاب ریاض کی بولنگ خراب ہوجاتی ہے‘‘
اپوزیشن سپریم کورٹ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہی ہے، فواد چوہدری

عمران خان نے احتجاج کی کال دی تو آپ کا گھروں میں رہنا مشکل ہو جائے گا، فواد چوہدری فوٹوفائل
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن والے سپریم کورٹ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔
شہبازگل کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا کافی لمبا نوحہ سنا، سپریم کورٹ بینچ پر تنقیدی حملے ہو رہے ہیں، ن لیگ اور پی پی کس منہ سے آئین کا نام لے رہی ہے ان کو شرم آںی چاہیے، کیا لوگوں کو خریدنا اور ہارس ٹریڈنگ آئین کا حصہ ہے، اسپیکر کی رولنگ کو آئین سے بغاوت کہنے والے یہ ہوتے کون ہیں، اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی نہیں کہا جاسکتا، آرٹیکل 6 سے پہلے آرٹیکل 5 ہے جس میں وفاداری کی بات ہے، ان جماعتوں نے آئین کی دھجیاں اڑائیں ۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے سڑکوں پر آنے کا کہہ رہے ہیں، عمران خان نے احتجاج کی کال دی تو آپ کا گھروں میں رہنا مشکل ہو جائے گا، یہ لوگ سپریم کورٹ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن سپریم کورٹ پر دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا، سپریم کورٹ پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہوئی تو ہم ردعمل دیں گے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بلایا اور اس میں اپوزیشن کو دعوت دی، لیکن یہ لوگ نہیں آئے، اب اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو عبوری حکومت کے لئے خط لکھا ہے اور وزیراعظم کے لئے 3 نام دیئے ہیں، شہبازشریف نگران وزیراعظم کے نام پر یا مشاورت کا حصہ نہیں بننا چاہتے تو نہ بنیں، 7 دنوں میں اگر نگران وزیراعظم کا نام نہیں دیا جاتا تو پھر 3 ناموں میں سب سے اوپر جس کا نام ہوگا وہ وزیراعظم بن جائے گا۔
متحدہ اپوزیشن چوں چوں کا مربہ ہے، 90 روز میں ملک میں الیکشن ہونے ہیں اور یہ لوگ الیکشن اور عوام سے بھاگ رہے ہیں، الیکشن سے راہ فرار ممکن نہیں، آئیں اور مقابلہ کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔