پی آئی اے نے کاک پٹ عملے کی روزے کی حالت میں پروازآپریٹ کرنے پرپابندی لگادی

ویب ڈیسک  پير 4 اپريل 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

کراچی: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے پروازوں پرتعینات کاک پٹ عملے کی روزے کی حالت میں پرواز آپریٹ کرنے پرپابندی عائد کردی۔

اس ضمن میں جاری سیفٹی بلیٹن کے مطابق دوران پرواز کیبن کریو (کاک پٹ عملہ) پروازوں کواڑانے سے گریز کریں۔ بلیٹن کے مطابق پابندی میڈیکل وجوہات کی بنا پرعائد کی گئی ہے جبکہ روزہ نہ چھوڑ پانے والے فضائی عملے کو درکار مدت کی چھٹی دی جائے گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مذکورہ احکامات بین الاقوامی قوانین کو مدنظررکھتے ہوئے جاری کیے گئے ہیں، روزے کے حامل کپتان پروازآپریٹ کرنے کے بجائے رخصت بھی لے سکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔