- سندھ بلدیاتی الیکشن؛ الیکشن کمیشن نے نتائج میں فرق پر پریزائیڈنگ افسران کو طلب کرلیا
- فرانس کے ایک گھر میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی؛ ماں اور 7 بچے ہلاک
- کراچی میں 12 فروری کے بعد درجہ حرارت میں کمی کا امکان
- حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس پھر موخر کردی
- مزاروں پر کروڑوں کی آمدن کا کوئی حساب کتاب نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- شام میں زلزلے سے خطرناک قیدیوں کی جیل تباہ؛ 20 داعش جنگجو فرار
- حج کے لیے پیدل سفر کرنیوالا بھارتی نوجوان شہاب چتور پاکستان پہنچ گیا
- بار بار انتخابات سے ملک میں انتشار ہوگا، الیکشن پہلے بھی ملتوی ہوتے رہے، سعد رفیق
- ’’بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی لیکن پاکستان ہندوستان ورلڈکپ کھیلنے آئے گا‘‘
- توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس؛ عمران خان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
- احتساب عدالت؛ وزیراعظم کے داماد کی عبوری ضمانت میں توسیع
- تباہ کن زلزلہ؛ آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کے 2 امدادی دستے ترکیہ روانہ
- 16 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
- قومی ٹیم سے اخراج کی وجہ آج تک معلوم نہیں ہوئی، عماد وسیم کا شکوہ
- غذائی افراط زر سے متاثرہ ممالک کی فہرست جاری، پاکستان شامل
- پاکستان میں سی پیک کے تحت کوئلے سے چلنے والے پاورپلانٹ نے کام شروع کردیا
- ارد و لغت بورڈ؛ 55 اسامیوں میں 41 خالی، افرادی قوت کی شدید کمی
- شیونرائن اور ٹیگنرائن سنچری بنانے والے پہلے ویسٹ انڈین باپ بیٹے
- آسٹریلیا کے ٹی20 کپتان ایرون فنچ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- پاک افغان میچز میں تماشائیوں کی ہلڑ بازی کا مسئلہ میٹنگ میں زیربحث
ایل پی جی کی قیمت میں 40 روپے فی کلو کمی

قیمت میں مزید حیرت انگیز کمی ہو سکتی ہے۔ فائل فوٹو
لاہور: حکومتی ایل پی جی پیداواری ادارے (او جی ڈی سی ایل) نے ایل پی جی کی قیمت میں 40 روپے فی کلو کی حیرت انگیز کمی کر دی۔
ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں 39,552 روپے فی میٹرک ٹن 39.5 روپے فی کلو، 467 روپے گھریلو سلنڈر اور 1,796 روپے کمرشل سلنڈر میں کمی کی گئی ہے۔
31 مارچ کو اوگرا کی طرف سے جاری کردہ ایل پی جی کی پیداواری قیمت 171,551.81روپے فی میٹرک ٹن، 171.5روپے فی کلو، 2,024روپے گھریلو سلنڈر اور 7,788 روپے کمرشل سلنڈر مقرر کی گئی تھی۔
مورخہ 5 مارچ 2022 کو حکومتی ایل پی جی پیداواری ادارہ (او جی ڈی سی ایل) نے ایل پی جی کی پیداواری قیمت 132,000روپے فی میٹرک ٹن، 132 روپے فی کلو، 1558 روپے گھریلو سلنڈر اور 5,993 روپے کمرشل سلنڈر مقرر کر دی۔
ایل پی جی غریب کا فیول ہے، ایل پی جی پر لگے تمام ٹیکس ختم کیے جائیں۔ ایل پی جی کروڈ آئل کی بائی پروڈکٹ ہے، جس کی کوئی قیمت نہیں ہے۔
حکومت پاکستان سے گزارش ہے کہ مقامی ایل پی جی پیداواری قیمت مستقل طور پر 40,000 روپے فی میٹرک ٹن مقرر کی جائے اور 50 فیصد درآمدی ایل پی جی لازمی شامل کی جائے۔ مقامی پیداواری ایل پی جی تمام ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں میں پی پی ایل کے فارمولے کے تحت مساوی تقسیم کی جائے۔
ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کی طرف سے پیش کیے گئے فارمولے کے تحت ایل پی جی کی قیمت میں 50 فیصد تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔