انتہاپسند اینکرپروڈکٹ کا اردومیں نام دیکھ کرآگ بگولہ، منیجرکا کرارا جواب

ویب ڈیسک  بدھ 6 اپريل 2022
انتہاپسند اینکرخاتون مینجر کوجواب دینے پرمجبورکرتی رہی:فوٹو:سوشل میڈیا

انتہاپسند اینکرخاتون مینجر کوجواب دینے پرمجبورکرتی رہی:فوٹو:سوشل میڈیا

نئی دہلی: بھارت میں گائے کے گوشت،حجاب اوراذان پرپرپابندی کے بعداب اردو زبان بھی ہندوانتہاپسندوں کے نشانے پرآگئی۔انتہاپسند اینکرپیکٹ پراردو میں لکھا نام دیکھ کراسٹورمینیجرپربرس پڑی۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں ہندوانتہاپسنداینکرکو نمکو اورمٹھائی کی مشہوردکان کی خاتون مینجرکوپیکٹ پراردو میں نام لکھنے پرمینیجرسے بدتمیزی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اردو کی نفرت میں آگ بگولہ انتہاپسند اینکر نے کھانے کی چیز کاتعلق گائے کی چربی سے بھی جوڑنے کی کوشش کی۔

مینیجرنے بدتمیز اینکرسے ڈرنے کے بجائے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسے اردو میں لکھے نام پراعتراض کا کوئی حق نہیں۔اسٹورمینجرنے اینکرکواسٹورسے نکل جانے کو بھی کہا۔انتہاپسند ہندواینکر کی بدتمیزی پرسوشل میڈیا صارفین نے اسے آڑے ہاتھوں لے لیا جبکہ مٹھائی کی دکان بھارت میں سوشل میڈیا پرٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔