خوشی ہے اب کچھ عرصے بابر کو بولنگ نہیں کرانا پڑے گی، آسٹریلوی کپتان

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 7 اپريل 2022
ایرون فنچ نے بابر اعظم کی اس انداز میں تعریف کی کہ شائقین کرکٹ کے لبوں پر مسکراہٹیں بکھرگئیں۔ فوٹو : انٹرنیٹ

ایرون فنچ نے بابر اعظم کی اس انداز میں تعریف کی کہ شائقین کرکٹ کے لبوں پر مسکراہٹیں بکھرگئیں۔ فوٹو : انٹرنیٹ

 لاہور:  آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ ہمیں اب کچھ عرصے تک بابر اعظم کو بولنگ نہیں کرانا پڑے گی۔

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے پاکستانی کپتان کے کھیل کی انوکھے انداز میں ستائش کردی، گزشتہ دنوں سیریز کے واحد ٹی ٹوئنٹی میں فتح کے بعد جب ایرون فنچ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تو اس موقع پر انھوں نے بابر اعظم کی اس انداز میں تعریف کی کہ شائقین کرکٹ کے لبوں پر مسکراہٹیں بکھرگئیں۔

یاد رہے کہ ایڈم زیمپا اور جوش انگلس نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات میں بابر اعظم کے ساتھ محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کیلیے اسی طرح کے تعریفی کلمات کہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔