فرح خان کی دبئی روانگی کی امیگریشن تصویر سامنے آگئی

فرح خان 3 اپریل کی صبح دبئی کے لئے اور اس کا شوہر احسن جمیل 31 مارچ کو امریکا روانہ ہوا تھا


ویب ڈیسک April 07, 2022
فرح خان 3 اپریل کی صبح دبئی کے لئے اور اس کا شوہر احسن جمیل 31 مارچ کو امریکا روانہ ہوا تھا۔ فوٹو:فائل

BEIJING: خاتون اول کی قریبی دوست فرح خان کی دبئی روانگی کی امیگریشن تصویر سامنے آگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے قریبی سہیلی فرح خان کی دبئی روانگی کی امیگریشن تصویر سامنے آگئی ہے، فرحت شہزادی المعروف فرح خان 3 اپریل کی صبح دبئی کے لئے روانہ ہوئی تھی، جب کہ اس کا شوہر احسن جمیل 31 مارچ کو امریکا روانہ ہوا تھا۔



 

ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی پر باہر جانے پر کوئی پابندی نہیں تھی، کیوں کہ کسی کو الزامات پر باہر جانے سے نہیں روکا جاسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں