کپتانی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے سلیکشن کے فیصلے میرے ہیں بابراعظم

چیئرمین پی سی بی، چیف سلیکٹر سمیت سپورٹ اسٹاف مجھے اعتماد دیتے ہیں،کپتان


ویب ڈیسک April 07, 2022
(فوٹو: کرک انفو)

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انکشاف کیا ہے کہ کپتانی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ٹیم سلیکشن کے تمام فیصلے خود کررہا ہوں۔

ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلنے والی ٹیم بہترین ٹیم تھی، کپتانی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ٹیم سلیکشن کے تمام فیصلے خود کررہا ہوں۔

بابراعظم نے کہا کہ میری 100 فیصد کوشش ہوتی ہے کہ بہترین پلئینگ الیون کے ساتھ میدان میں اتر سکوں، ٹیم منجمنٹ، سپورٹ اسٹاف، چیف سلیکٹر اور چیئرمین پی سی بی میرے فیصلے پر مجھے اعتماد دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: شاہد آفریدی نے پاکستان کو میچ جتنوانے والے کھلاڑیوں کے نام بتادیئے

قومی کرکٹ ٹیم کو رواں سال جنوری میں پاکستان سپر لیگ، آسٹریلوی ٹیم کے دورہ کے بعد مختصر وقفہ ملے گا جس کے بعد پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف جون میں ہوم سیریز کی میزبانی کرے گا۔

کپتان کا کہنا تھا کہ مختصر وقفے کے دوران کھلاڑی اپنی فیملیز کو وقت دیں گے جبکہ جس ڈیپارٹمنٹ میں ہم کمزور ہیں اس پر کام کررہے ہیں تاکہ مزید مضبوط ٹیم بن کر ابھریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔