اسلام آباد سے امریکا ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اے این ایف کا نیو ایئرپورٹ ٹاؤن میں واقع نجی کوریئر کمپنی کے دفتر پر چھاپہ


ویب ڈیسک April 08, 2022
اے این ایف راولپنڈی نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی۔ فوٹو : ایکسپریس

اسلام آباد کے علاقے نیو ایئرپورٹ ٹاؤن میں واقع نجی کوریئر کمپنی کے دفتر سے امریکا ارسال کیے جانے والے پارسل سے 910 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

اے این ایف راولپنڈی نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی جہاں ہیروئن بیڈ شیٹوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔

پارسل چکوال کے رہائشی مبشر حسن نامی شخص کی طرف سے امریکا میں موجود کلیئر بلیکر نامی شخص کو ارسال کیا جا رہا تھا۔

انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں