پاک ایران شاہراہ پر مزدہ اور ٹریلر میں تصادم دو افراد جھلس کر جاں بحق

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیوذرائع


ویب ڈیسک April 08, 2022
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیوذرائع ۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: پاک ایران شاہراہ پر مزدے اور ٹرالر میں تصادم کے باعث 2 افراد جھلس کر جان کی بازی ہار گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چاغی کے قریب پاک ایران شاہراہ پر مزدے اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز، اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئییں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، اور حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے گاڑیوں میں پھنسے 2 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں