- پرویز الہی کے بھائی چوہدری وجاہت کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج
- وفاق، صوبے، سیاسی جماعتیں دہشتگردی کیخلاف متحد ہوں، وزیراعظم
- بنگلہ دیش پریمئیر لیگ؛ پاکستانی اسٹارز کی واپسی شروع
- عمران خان حکومتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے، اسد عمر
- امریکی فضائی حدود میں چین کے جاسوس غبارے کی پرواز، پینٹاگون نے طیارے بھیج دئیے
- الیکشن کمیشن گورنر کو چھوڑے، پنجاب اسمبلی الیکشن کی تاریخ دے، لاہور ہائیکورٹ
- گندم کی یکساں امدادی قیمت پر پاسکو، پنجاب اور سندھ میں ڈیڈلاک برقرار
- روپے کی مسلسل بے قدری سے ٹیلی کام سیکٹر بھی متاثر
- ایف آئی اے نے غیر رجسٹرڈ دوائیں، ویکسین اور انجکشن ضبط کرلیے
- بلوچستان سے منشیات کی ایک اور فیکٹری پکڑی گئی، سیکڑوں کلو چرس برآمد
- فضائلِ درود شریف
- عشقِ رسول ﷺ کا قرآنی تصور
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کے میچز کب کب ہوں گے؟
- حُبّ ر سول کریم ﷺ
- شہباز شریف نے 10 ماہ میں معیشت اور جمہوریت کو تباہ کردیا، عمران خان
- پی ایس ایل 8 ، دھاک بٹھانے کیلیے کرکٹرز کی بے تابی بڑھنے لگی
- پچز کی حالت سدھارنے کیلیے غیر ملکی کیوریٹر کی خدمات لینے پرغور
- ’’کبھی کبھار وہاب ریاض کی بولنگ خراب ہوجاتی ہے‘‘
- شمالی وزیرستان؛ سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک
- بورڈ چاہتا ہے پہلے معافی مانگوں پھرکمنٹری کیلیے درخواست دوں، رمیز کا دعویٰ
عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا پیشگی اعلان کردیا، شہباز شریف

—فائل فوٹو
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم جھوٹ نہ بولیں خط عوام کو دکھائیں۔
وزیر اعظم کے خطاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ اقتدار سے چمٹنے والا شخص خوددار نہیں ہوتا، صرف خود غرض ہوتا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اپنے کھوئے ہوئے اقتدار کے غم میں عمران نیازی نے پارلیمنٹ، آئین، عدالت پر حملے کر رہا ہے، عمران نیازی نے کل کی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا آج پیشگی اعلان کردیا ہے۔ عمران نیازی خط کے معاملے پر جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں، عوام کو بھیڑ بکریاں نہ سمجھیں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تمام شواہد دیکھنے کے بعد ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو غیرآئینی قرار دے کر کالعدم کیا، مہنگائی، بےروزگاری، بھوک، افلاس، نفرت پھیلانے والے عوام میں شوق سے جائیں۔
قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ عمران نیازی آرٹی ایس سے اقتدار میں آئے تھے، عوام نے انہیں مسترد کیا تھا۔ پارلیمنٹ، عدالت، حکومت، سیاست میں ہارنے کے بعدذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے صدر نے مزید کہا کہ اتحادی اور عوام آپ کی نالائقی، نااہلی اور کرپشن کا بوجھ مزید اٹھانے کو تیار نہیں، عمران نیازی آئین کے مطابق عدم اعتماد کا مقابلہ کریں۔ جھوٹ کا جواب کل پارلیمنٹ ہاﺅس میں ووٹنگ کی شکل میں دیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے آئین، پارلیمنٹ اور عوام کو ایک شخص کی ضد، تکبر اور دھونس کا یرغمال نہیں بننے دیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔