ماورا حسین کب شادی کریں گی؟ اداکارہ نے بتا دیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 9 اپريل 2022
اداکارہ نے نجی ٹی وی کے شو میں میزبان ندا یاسر سے گفتگو کی (فوٹو، فائل)

اداکارہ نے نجی ٹی وی کے شو میں میزبان ندا یاسر سے گفتگو کی (فوٹو، فائل)

 کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں شادی کے سوال پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شو کے دوران میزبان ندا یاسر نے ماورا سے پوچھا کہ وہ کب شادی کریں گی اور کیا اس حوالے سے کوئی پلان بنا رہی ہیں جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک منصوبہ آپ بناتے ہیں اور ایک اللہ بنانے والا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ خدا کی ذات سب سے بہتر منصوبہ بناتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی میرا شادی کا کوئی پلان نہیں ہے، لیکن کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا، میں ایک سال میں شادی کرنے کا منصوبہ بناؤں  لیکن ایک ماہ میں ہی ہوجائے، ہم نے اپنے والدین سے ہی سیکھا ہے کہ اللہ سب سے بہتر منصوبہ ساز ہے۔

ماورا حسین سے سوال ہوا کہ انہیں کیسا لڑکا پسند ہے جس سے وہ شادی کرنا چاہیں گی تو اداکارہ نے کہا جو میرا شوہر بنے گا اس میں یہ خوبی ہونی چاہیے کہ وہ سب کی عزت کرے، اعلیٰ تعلیم یافتہ بھی ہونا چاہیے، لیکن سب سے پہلے میری والدہ کی پسند لازمی ہے اگر انہیں لڑکا پسند آیا تو اس کا مطلب مجھے بھی پسند ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔