عالیہ بھٹ نے خود کو گھر میں کیوں قید کرلیا ہے

بھارتی فلم انڈسٹری پر گہری نظر رکھنے والے خبر رساں اداروں کو دعویٰ ہے کہ رنبیر اور عالیہ کی شادی 14 اپریل کو ہوگی


ویب ڈیسک April 09, 2022
عالیہ شادی سے قبل میڈیا کا سامنا نہیں کرنا چاہتیں (فوٹو، فائل)

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے فوٹوگرافرز کے سوالات سے بچنے کے لیے خود کو گھر میں بند رکھا ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی عنقریب شادی کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد اداکارہ میڈیا یا فوٹوگرافرز کا سامنا نہیں کرنا چاہتیں اسی سبب انہوں نے شادی ہونے تک گھر میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالیہ بھٹ اب گھر سے باہر نہیں نکل رہیں اور اپنی مصروفیات بھی ترک کر رکھی ہیں، وہ ممکنہ طور پر 14 اپریل کو شادی کے بعد پھر سے منظر عام پر آئیں گی، فی الحال ان کی توجہ شادی پر ہے۔

کہا جارہا ہے کہ اداکارہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے سے قبل میڈیا کے شادی یا کسی بھی قسم کے سوالات کا جواب نہیں دینا چاہتیں۔

بالی ووڈ کی معروف جوڑی عالیہ اور رنبیر نے اپنی شادی کی تاریخ کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن بھارتی فلم انڈسٹری پر گہری نظر رکھنے والے خبر رساں اداروں کو دعویٰ ہے کہ دونوں کی شادی 14 اپریل کو ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں