پی ٹی آئی کی منحرف ارکان سے متعلق صدارتی ریفرنس میں فل کورٹ بنانے کی درخواست

ویب ڈیسک  پير 11 اپريل 2022
سماعت کرنے والا بنچ سوموٹو کیس میں آرٹیکل 63 اے پر اپنی رائے دے چکا ہے، لہذا ریفرنس پر سماعت فل کورٹ کرے، درخواست

سماعت کرنے والا بنچ سوموٹو کیس میں آرٹیکل 63 اے پر اپنی رائے دے چکا ہے، لہذا ریفرنس پر سماعت فل کورٹ کرے، درخواست

 اسلام آباد: پی ٹی آئی نے منحرف ارکان سے متعلق صدارتی ریفرنس میں سپریم کورٹ کا فل کورٹ بنانے کی استدعا کردی۔

تحریک انصاف کی جانب سے بابر اعوان نے عدالت عظمیٰ میں متفرق درخواست دائر کر دی جس میں کہا گیا کہ سماعت کرنے والا بنچ سوموٹو کیس میں آرٹیکل 63 اے پر اپنی رائے دے چکا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ بنچ کی رائے آنے کے بعد لازمی ہوگیا کہ ریفرنس پر سماعت فل کورٹ کرے، عدالت اٹھارہویں ترمیم اور بھٹو ریفرنس میں بھی فل کورٹ تشکیل دے چکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔