گورنر سندھ موٹر سائیکل سوارسے لفٹ لے کر گورنر ہاؤس پہنچ گئے

ویب ڈیسک  پير 11 اپريل 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل موٹر سائیکل سوار سے لفٹ لے کر گورنر ہاؤس پہنچ گئے۔ 

متحدہ اپوزیشن کی سابق وزیراعظم عمران خان کے کے خلاف تحریک اعتماد کامیاب ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے ’غیرملکی سازش‘ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا۔

جس کے بعد گزشتہ روز ملک کے بیشتر شہروں اور قصبوں میں مظاہرے ہوئے، کراچی کے مختلف مقامات پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں پی ٹی آئی کے حمامیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے باعث ٹریفک جام ہوگیا اور شہریوں کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی ٹریفک جانے ہونے کی وجہ سے موٹرسائیکل پر لفٹ لینے پر مجبور ہوگئے۔ گورنر سندھ نے اس حوالے سے بتایا کہ تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک بہت جام تھا جس کی وجہ سے انہوں نے موٹر سائیکل پر لفٹ لیکر گورنر ہاوس پہنچے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔