وزیراعظم شہباز شریف کو بھارتی ہم منصب کی مبارک باد

ویب ڈیسک  منگل 12 اپريل 2022
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے شہبازشریف کووزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پرمبارکباد دی:فوٹو:فائل

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے شہبازشریف کووزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پرمبارکباد دی:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پرمبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت خطے میں امن استحکام اور اسے دہشت گردی سے پاک دیکھنا چاہتا ہے تاکہ ترقیاتی چیلنجز کو پورا کرکے اپنے عوام کی خوشحالی کو یقینی بناسکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔