بھارت میں انسانی حقوق کی پامالی میں اضافہ تشویشناک ہے،امریکی وزیرخارجہ

ویب ڈیسک  منگل 12 اپريل 2022
بھارتی حکام کوانسانی حقوق کی فراہمی سے متعلق اپنے موقف سے آگاہ کیا ہے،امریکی وزیرخارجہ:فوٹو:فائل

بھارتی حکام کوانسانی حقوق کی فراہمی سے متعلق اپنے موقف سے آگاہ کیا ہے،امریکی وزیرخارجہ:فوٹو:فائل

 واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن  کا کہنا ہے کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بیان میں کہا کہ بھارت میں حالیہ دنوں میں ہونے والے واقعات تشویشناک ہیں۔ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔انسانی حقوق کی پامالی میں سرکاری افسر، پولیس اہلکاراورجیل حکام ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام سے ملاقاتوں میں انسانی حقوق کی اہمیت اوراس کی بلاتفریق فراہمی سے متعلق اپنے موقف سے آگاہ کرتے رہتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔