ڈاکٹر ثانیہ نشتر چیئرپرسن بی آئی ایس پی کے عہدے سے مستعفی

ویب ڈیسک  منگل 12 اپريل 2022
ڈاکٹر ثانیہ نشتر سابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی بھی رہیں۔ فوٹو: فائل

ڈاکٹر ثانیہ نشتر سابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی بھی رہیں۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بی آئی ایس پی چیئرپرسن کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خدمت کا موقع دینے پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور انکی قیادت میں ملک کی خدمت میرے لیے اعزاز تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔