شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں میجر سمیت پاک فوج کے 2 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے، آئی ایس یی آر


ویب ڈیسک April 12, 2022
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ 11 اور 12 اپریل کی درمیانی شب ہوا (فوٹو فائل)

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پاک فوج کے میجر اور سپاہی نے جامِ شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں 11 اور 12 اپریل کی درمیانی شب فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں میجر شجاعت حسین اور سپاہی عمران خان شہید ہوئے۔

میجر شجاعت کی عمر تیس سالہ جبکہ تعلق پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تھا جبکہ سپاہی عمران خان کی عمر 27 سال اور تعلق بلوچستان کے علاقے نصیر آباد سے تھا۔

سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے، ہمارے بہادر افسروں اور جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں