لاہور؛ محلے میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

ویب ڈیسک  بدھ 13 اپريل 2022
گلی میں جانور باندھنے کے باعث تنازعہ ہوا

گلی میں جانور باندھنے کے باعث تنازعہ ہوا

 لاہور: راوی روڈ کے علاقے میں محلے داروں کی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار عثمان جاں بحق ہوگیا۔

محلے میں لڑائی جھگڑے کے دوران سی ایم ہاؤس میں ڈیوٹی دینے والے کانسٹیبل ملک عثمان سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ عثمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ عثمان کے بھائی احسان سمیت دیگر زخمی میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اہل خانہ کے مطابق گلی میں جانور باندھنے کے باعث تنازعہ ہوا جس پر ملزمان نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ ملک عمیر سمیت دیگر 4 ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔