کراچی میں حساس ادارے کی کارروائی ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

ملزم کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ گولا اور غیر قانونی 30 بور پستول برآمد


Staff Reporter April 13, 2022
گزری پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کی۔

ISLAMABAD/ لاہور: کراچی میں گزری پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا انتہائی اہم دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

گرفتار دہشتگرد شیر دراز عرف شیر خان کے قبضے سے ایک ہینڈ گرنیڈ گولا اور ایک غیر قانونی 30 بور پستول برآمد کر لیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ اعجاز احمد رائے کے مطابق گرفتار ملزم ملک میں مختلف بڑی دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے، دوران تفتیش گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ ایف سی اور آرمی پر ہونے والے دہشت گرد حملوں میں بھی ملوث رہا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ تنظیم کے پانچ بڑے دہشت گرد کمانڈروں کے ساتھ کام کر چکا ہے جبکہ دوران تفتیش یہ بھی معلوم ہوا کہ ملزم دہشت گردی کے حوالے سے دہشتگرد تنظیموں سے ملاقات کے لیے افغانستان بھی جا چکا ہے۔

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمات 162/2022، 163/2022 کا اندراج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور دوران تفتیش مزید انکشافات متوقع ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں