پرویز الہٰی نے شکست ہوتے دیکھ کر پراپیگنڈا مہم شروع کردی، علیم خان

ویب ڈیسک  بدھ 13 اپريل 2022
سابق وزیر علیم خان کا حکومتی امیدوار کو سخت جواب

سابق وزیر علیم خان کا حکومتی امیدوار کو سخت جواب

 لاہور: تحریک انصاف کے ناراض گروپ کے رہنما علیم خان کا کہنا ہے کہ نوشتہ دیوار دیکھ کر حکومتی امیدوار پرویز الہٰی پراپیگنڈا مہم پر آگئے ہیں۔

سابق وزیر علیم خان نے حکومتی امیدوار کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کے مقابلے میں چوہدری پرویز الہٰی کو اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے۔

ناراض گروپ کے رہنما علیم خان نے واضح کیا کہ حمزہ شہباز میرے چھوٹے بھائی کی مانند ہیں اور ان سے محبت کا رشتہ ہے، سوشل میڈیا پر حمزہ سے تلخ کلامی کا واقعہ ہوا اور نہ ہوگا، مخالفین بھونڈی حرکتوں سے باز رہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔