وزیراعلیٰ پنجاب نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی سمری گورنر کو بھیج دی
احمد اویس کو عثمان بزدار حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل تعینات کیا تھا
کراچی:
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو عہدے سے ہٹانے کی سمری گورنر پنجاب کو بھجوا دی۔
سیکریٹری قانون کے دستخطوں سے سمری گورنر کو ارسال کی گئی، سمری میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اختر جاوید کو قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری نے بھی ایڈووکیٹ جنرل کو ہٹانے کی سمری گورنر پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری کو بھجوا دی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت پنجاب پہلے ہی ایڈووکیٹ جنرل کے متعلق کہہ چکی کہ وہ حکومت کی نمائندگی نہیں کرتے، احمد اویس کو عثمان بزدار حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل تعینات کیا تھا۔