بھارت میں بجلی کی بندش سے بہنوں کی غلط دلہوں سے شادی ہوگئی

دلہا اور دلہن کو دوبارہ شادی کی رسومات ادا کرنی پڑی


ویب ڈیسک May 10, 2022
دلہنے جب اپنے اپنے دلہا کے ساتھ گھر پہنچی تو غلطی کا اندازہ ہوا۔

ISLAMABAD: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بجلی کی اچانک لوڈ شیڈنگ سے دو بہنوں کی اندھیرے میں غلط دلہوں سے شادی ہوگئی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رمیش لال نامی شخص کی دو بیٹیوں نکیتا اور کرشما کی ڈنگوارا بھولا اور گنیش نامی لڑکوں سے شادی ہوئی، دونوں لڑکوں کا تعلق الگ الگ خاندان سے تھا۔

شادی کی تقریب کے دوران دلہنوں کے چہرے ڈھنپے ہوئے تھے لیکن دونوں کے کپڑے ایک جیسے تھے، جس وجہ سے شادی کی رسومات کے دوران غلطی کا احساس کسی کو نہ ہوسکا جبکہ پنڈت بھی تقریب کے دوران بے خبر رہا۔

دونوں دلہنے جب اپنے اپنے دلہا کے ساتھ گھر پہنچی تو غلطی کا اندازہ ہوا، جس پر خاندانوں کے درمیان کافی تکرار بھی ہوئی لیکن بعد میں معاملات طے کر لیے گئے۔

واقعے کے اگلے روز، دلہا اور دلہن کو دوبارہ شادی کی رسومات ادا کرنی پڑی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں