نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کے سرورز پر بڑا سائبر حملہ ناکام

سائبر سیکیورٹی کے جامع نظام کی وجہ سے تمام ویب سائٹس مختصرترین وقت میں فعال کردی گئیں


ویب ڈیسک May 10, 2022
این ٹی سی کے سرورز پر سائبر حملہ(فوٹو فائل)

نامعلوم ہیکرز نے سرکاری اداروں کی ویب سائٹس کو متاثر کرنے نیشنل ٹیکنالوجی کونسل (این ٹی سی) کے سرور پر سائبر حملے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔

ایکسپریس نیوز کو موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے انکشاف کیا ہے کہ نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کے سرورز پر ہیکرز کے حملے کی وجہ سے مختلف محکموں کی ویب سائٹس جزوی طور کےلیے معطل ہوگئی تھیں۔

وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بتایا کہ سائبر سیکیورٹی کے جامع نظام کی وجہ سے ہیکرز کا حملہ ناکام ہوگیا اور تمام ویب سائٹس کو تین گھنٹے کے مختصر ترین وقت میں فعال کردیا گیا۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ سائبر حملہ منگل کی صبح ساڑھے گیارہ بجے کیا گیا اور یہ سائبر حملہ ڈیٹا سینٹر پر نہیں بلکہ نیٹ ورکنگ سائیڈ پر ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں