ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب کار سے 144 کلو منشیات برآمد

ویب ڈیسک  بدھ 11 مئ 2022
برآمد ہونے والی منشیات میں 132 کلوگرام چرس اور 12 کلوگرام افیون شامل ہے، اے این ایف فائل فوٹو

برآمد ہونے والی منشیات میں 132 کلوگرام چرس اور 12 کلوگرام افیون شامل ہے، اے این ایف فائل فوٹو

پشاور: اینٹی نارکوٹکس فورس نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب کار کو تحویل میں لے کر 144 کلو منشیات برآمد کرلی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کار سے 144 کلوگرام منشیات برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اے این ایف حکام نے بتایا کہ عیدگاہ روڈ پر واقع ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب تحویل میں لی جانے والی گاڑی سے 144 کلو گرام منشیاب برآمد ہوئی، جس میں 132 کلوگرام چرس اور 12 کلوگرام افیون شامل ہے، کارروائی میں کار میں سوار ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا جس کی شناخت شاہد خان کے نام سے ہوئی اور اس کا تعلق چارسدہ سے ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔