ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ’اسٹاف کی تبدیلی‘ پر انتظامیہ پر برس پڑے
کسی کو معطل کردیا گیا کسی کو کھڈے لائن لگادیا گیا جبکہ گھر والے اسٹاف کو بھی بلاکر دھمکیاں دی گئیں، سردار دوست مزاری
کراچی:
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری اسمبلی انتظامیہ پر برس پڑے، انہوں نے کہا کہ اسمبلی سیکرٹریٹ کے مجاذ آفیسر ز گھٹیا ہتھکنڈوں پر اترآئے ہیں اور میرے آفس کے اسٹاف کو تبدیل کردیا گیا۔
انہوں نے حلقے سے کل ہنگامی طورپر لاہور پہنچنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو معطل کردیا گیا کسی کو کھڈے لائن لگادیا گیا جبکہ گھر والے اسٹاف کو بھی بلاکر دھمکیاں دی گئیں۔
سردار دوست مزاری نے کہا کہ میرے گھر پر تعینات اسمبلی اسٹاف کو ہراساں کیا گیا، میرے اسٹاف کو کہا گیا کہ کل سے ڈپٹی اسپیکر کے ساتھ کام نہیں کریں گے، میں ان کے آگے جھکنے والا نہیں ہوں۔
ڈپٹی اسپیکر پنجاب نے کہا کہ میرے گھر میں بچے اکیلے تھے، اسٹاف کو بلاکر میری فیملی کو بھی ڈسٹرب کیا گیا، خوفز دہ نہیں انتقامی ہتھکنڈوں کا مقابلہ کروں گا۔