’گھبرانا نہیں ہے‘ ماڈل ایان علی کا عمران خان کومشورہ

ویب ڈیسک  جمعـء 13 مئ 2022
میں نے 20 سال کی عمر میں جھوٹے مقدمے لڑے اور جیتی، ایان علی (فوٹو : فائل)

میں نے 20 سال کی عمر میں جھوٹے مقدمے لڑے اور جیتی، ایان علی (فوٹو : فائل)

 دبئی: ماڈل ایان علی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو نہ گھبرانے کا مشورہ دے دیا۔

ماڈل ایان علی نے خود سے متعلق عمران خان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایان علی کا کہنا تھا کہ میں نے 20 سال کی عمر میں جھوٹے مقدمات لڑے اور جیت چکی، امید ہے آپ بھی گھبرائیں گے نہیں، دیکھتے ہیں آپ کتنے دن برداشت کرتے ہیں۔

ایان علی کا مزید کہنا  تھا کہ دو عادات شاید آپ مرتے دم تک نہیں چھوڑ سکتے، پہلی عادت میرے نام پرٹی آر پی کمانا اور دوسری جھوٹ بولنا کیونکہ سچ بولنا آپ نے سیکھا ہی نہیں، آپ 4 سال وزیراعظم رہے لیکن پھر بھی مجھ پر جھوٹا الزام لگائے بغیر آپ کی تقریر اور خبر نہیں بنتی۔

واضح رہے کہ ماڈل ایان علی پر منی لانڈرنگ کے الزامات تھے اور عمران خان نے اپنی حالیہ تقریر میں ایان علی کا حوالہ دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔