ساڑھے 4 ہزار کلو گرام مردہ مرغیاں سپلائی کرنے کی کوشش ناکام

مردہ مرغیوں کو ذبح کرنے کے بعد مارکیٹ میں سپلائی کیا جارہا تھا کہ چار ملزمان رنگے ہاتھوں دھرلیے گئے


ویب ڈیسک May 13, 2022
مردہ مرغیوں کو ذبح کرنے کے بعد مارکیٹ میں سپلائی کیا جارہا تھا کہ چار ملزمان رنگے ہاتھوں دھرلیے گئے (فوٹو : فائل)

پشاور میں چکن کی دکانوں سے ہزاروں مردہ مرغیاں برآمد ہوئی ہیں جنہیں تلف کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور میں چارسدہ روڈ پر کارووائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں مردہ مرغیاں برآمد کرلیں۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق دکانوں سے تقریبا 4500 مردہ مرغیاں برآمد ہوئی ہیں، مردہ مرغیوں کو ذبح کرنے کے بعد مارکیٹ میں سپلائی کیا جارہا تھا کہ ملزمان رنگے ہاتھوں دھرلیے گئے۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق مرغیوں کا گوشت ذبح کرنے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا، کارروائی میں تین دکانیں سیل کردی گئی ہیں اور چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جگہ مردہ مرغیوں کو تلف کردیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مردہ مرغیوں کو ذبح کرکے مارکیٹ میں سپلائی کرنے کے معاملے کے حوالے سے مزید چھان بین کی جائے گی، ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں