گوجرانوالہ میں ڈمپراور 2 مسافر ویگنوں میں تصادم، 12 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعـء 13 مئ 2022
حادثہ ڈمپر ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا،پولیس:فوٹو:سوشل میڈیا

حادثہ ڈمپر ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا،پولیس:فوٹو:سوشل میڈیا

گوجرانوالہ میں ڈمپرکے 2 مسافرویگنوں سے ٹکرانے سے  12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسیکو ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں کوٹ لدھا کے قریب 2مسافر ویگنوں اورڈمپرمیں تصادم کے نتیجے میں ایک بچی اور6 خواتین سمیت 12 افراد جاں بحق اور8 افراد زخمی ہوگئے۔

لاشوں اورزخمیوں کومختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 ماہ کی بچی ھرین، منور بی بی ۔عاصمہ ،فوزیہ،حلیمہ ،خالدہ،آسیہ، الیاس، گلزار،اسلم ،عرفان اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے۔ حادثے میں جاں بحق 9افراد رحمن پورہ گرجاکھ کے رہائشی تھے۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالہ ٹریفک حادثے کا مقدمہ تھانہ کوٹ لدھامیں درج کرلیا گیا ہے۔ سرگودھا سے واپسی پرڈمپرکے ڈرائیور نے لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے 2 ویگنوں کو ٹکرماری۔ایف آئی آرمیں دوران ٹریفک حادثہ اموات،تیزرفتاری اورغفلت برتنے کی دفعات درج ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔