اپریل میں ریکارڈ 3 ارب ڈالرکی ترسیلات زر موصول

ویب ڈیسک  جمعـء 13 مئ 2022
اپریل کی ترسیلات زر گزشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد سے زیادہ ہیں:فوٹو:فائل

اپریل کی ترسیلات زر گزشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد سے زیادہ ہیں:فوٹو:فائل

 کراچی: اپریل میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3.1 ارب ڈالرکی رقم پاکستان بھیجی جوایک ماہ میں بھیجی جانے والی رقم کا ریکارڈ ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اپریل میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ3.1 ارب ڈالرکی ترسیلات زرموصول ہوئیں۔ یہ رقم گزشتہ سال اپریل میں بھیجی گئی رقوم کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہیں۔

رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان بھیجی جانے والی رقم کا مجموعی حجم 26.1 ارب ڈالر تھی جو گزشتہ سال کے انھی مہینوں کے مقابلے میں 7.6 فیصد زیادہ ہے۔ سب سے زیادہ رقوم سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکا میں بسنے والے پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔