سہیل خان اور سیما خان کا شادی کے 24 سال بعد علیحدگی کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعـء 13 مئ 2022
جوڑے کی شادی 1998 میں ہوئی جن کے دو بچے بھی ہیں (فوٹو، فائل)

جوڑے کی شادی 1998 میں ہوئی جن کے دو بچے بھی ہیں (فوٹو، فائل)

 ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار وفلم ساز سہیل خان نے اپنی اہلیہ ماڈل سیما خان سے شادی کے 24 سال بعد طلاق کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سہیل اور سیما نے ممبئی کی فیملی عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کی ہے، جوڑے کی شادی 1998 میں ہوئی جن کے دو بچے بھی ہیں۔ ذہنی ہم آہنگی اور مزاج کے میل نہ ہونے کے سبب دونوں گزشتہ چند سالوں سے الگ بھی رہ تھے تاہم اب اداکار اور ماڈل نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جوڑی کو ممبئی کی فیملی کورٹ کے باہر دیکھا گیا جو اپنی اپنی گاڑیوں میں عدالت پہنچے تھے جس کے بعد پتا چلا کہ دونوں نے طلاق کی درخواست جمع کرائی ہے۔

خیال رہے کہ سہیل خان بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی ہیں۔ میڈیا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جوڑی کے الگ الگ رہنے کے سبب بچے بھی کبھی والد تو کبھی والدہ کے پاس رہتے تھے تاہم اب یہ واضح نہیں ہوسکا کہ طلاق کے بعد بچے کس کے ساتھ رہیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔