کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 4 روزکیلئے بند

ویب ڈیسک  جمعـء 13 مئ 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے موسم گرما میں بھی کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز جمعہ سے 4 روز کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔

سوئی سدرن حکام کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز 16 مئی کی صبح 8 بجے کھولے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔