نیو دہلی میں چار منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک

40 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے، حکام


ویب ڈیسک May 14, 2022
—فائل فوٹو: اے این آئی

بھارتی ریاست نیو دہلی میں چار منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور 27 افراد کی جھلسی ہوئی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اموات کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ میں 40 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ 60 سے 70 افراد کو حادثے سے بچالیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ عمارت میں متعدد آفس اور سی سی ٹی وی کیمروں کا گودام تھا، امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور عین شاہدین کے مطابق نذر آتش ہونے والی عمارت میں مزید افراد پھنسے ہوئےہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق تقریباً 20 فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا اور آگ لگنے کا آغاز پہلی منزل سے ہوا تھا۔ دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں