چچا سے بھتہ طلب کرنے والا بھتیجا 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

ملزم نے خوف پیدا کرنے کے لئے اپنے ہی چچا کے گھر فائرنگ بھی کی


ویب ڈیسک May 14, 2022
ملزم نے خوف پیدا کرنے کے لئے اپنے ہی چچا کے گھر فائرنگ بھی کی (فوٹو، فائل)

ISLAMABAD: تھانہ پیرودہائی پولیس نے اپنے چچا سے بھتہ طلب کرنے والا ملزم 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی ملزم عدنان نے ساتھیوں عمیر اور حمزہ کے ہمراہ سگے چچا سے فون پر 20لاکھ روپے بھتہ طلب کیا۔ ملزم آواز بدل کر اپنے چچا کو کال کرتا تھا ۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے خوف پیدا کرنے کے لئے اپنے ہی چچا کے گھر فائرنگ بھی کی، پیرودھائی پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر فوری طور پر مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں