بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ، ملک بھر میں 10 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 مئ 2022
(فوٹو : انٹرنیٹ)

(فوٹو : انٹرنیٹ)

 اسلام آباد: ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا، سسٹم میں 5 ہزار300 میگاواٹ کی کمی ہوگئی ہے جس کے سبب مختلف علاقوں میں 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار 20 ہزار757 جبکہ طلب 26 ہزارمیگاواٹ ہے، اس وقت بجلی کا شارٹ 5 ہزار 300 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے جس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں آٹھ سے 10 گھنٹےتک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی گھروں کی پیداوار 11 ہزار717 میگاواٹ، نیوکلیئر سے 2 ہزار 372، ونڈ ٹربائن سے 535 اور سولر پاور پلانٹس سے 114 میگاواٹ اور پن بجلی ذرائع سے 4 ہزار 737 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 821 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 11 ہزار 717 میگاواٹ ہے۔ بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 36 ہزار 39 میگاواٹ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔