ایشیاکپ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا
پاکستان ہاکی ٹیم کی جکارتہ روانگی 19 مئی کو طے ہے
سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں ہونے والے ایشیاکپ ہاکی فائیو ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ٹیم کا ٹریننگ سیشن اور ٹرائلز اتوار کے روز ہونگے جس کے بعد ٹیم کا اعلان کیا جائے گا، پاکستان ہاکی ٹیم کی جکارتہ روانگی 19 مئی کو طے ہے۔
پاکستانی ٹیم پہلے روز پولینڈ اور بھارت کے خلاف میچز کھیلے گی جبکہ اگلے روز 5 جون کو قومی ٹیم کے میچز سوئٹز رلینڈ اور ملائیشیا کے ساتھ شیڈول ہیں۔
قومی ٹیم کا کیمپ ان دنوں ریحان بٹ کی نگرانی میں نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہیں، کیمپ میں اس وقت 15 کھلاڑی شریک ہیں جس کے بعد 9 رکنی ٹیم منتخب کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پروگرام کے مطابق فائنل بھی 5 جون کو ہی کھیلا جائے گا۔