ماضی کی مقبول اداکارہ ممتاز نے اپنے غیر ازدواجی تعلق کا اعتراف کرلیا

جب آپ کانٹوں کے درمیان ہوتے ہیں اور کوئی گلاب کے ساتھ آتا ہے تو آپ بہک جاتے ہیں، ممتاز


ویب ڈیسک May 15, 2022
ممتاز ستر اور اسی کی دہائی می مقبول ترین اداکارہ تھیں، فوٹو: فائل

MANCHESTER: بالی ووڈ کی 70 اور 80 کی دہائی کی مقبول ترین اداکارہ ممتاز نے ایک انٹرویو میں اپنے غیر ازدواجی تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی اور اسے ایک عارضی طور پر پیدا ہونے والی صورت حال قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب جلد ختم ہو گیا۔

دو دہائیوں تک بالی ووڈ پر راج کرنے والی اداکارہ ممتاز نے اپنی بے باکی اور شاندار اداکاری سے فلمی دنیا میں ایک الگ مقام بنایا۔ 1958 میں بطور چائلڈ اسٹار فلم میں قدم رکھا اور 70 اور 80 کی دہائی کے تمام ہی ہیروز کے ساتھ کام کیا لیکن سب سے زیادہ کامیاب جوڑی راجیش کھنہ کے ساتھ بنی۔

بے باک گفتگو کے لیے مشہور 74 سالہ اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں فلمی کیریئر میں آنے والی مشکلات اور زندگی کے نشیب و فراز سمیت اپنے غیر ازدواجی تعلق پر بھی کھل کر بات کی۔

شوہر میور مادھوانی کے افیئر کے بارے میں بات کرتے ممتاز کا کہنا تھا کہ شوہر نے خود اپنے افیئر کے بارے میں بتا دیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ ممتاز میں تم سے محبت کرتا ہوں ، تم میری بیوی ہو اور ہمیشہ رہو گی۔ اس لیے میں اپنے شوہر کی عزت کرتی ہیں ورنہ مردوں کے لیے چھپ کر افیئر چلانا بہت عام بات ہے۔

ادکارہ ممتاز نے مزید بتایا کہ مسئلہ اس لیے پیدا ہوا کہ میں تھوڑی سی ضدی تھی، تھوڑی نک چڑی تھی لیکن آج یہ ایک بھولی ہوئی کہانی ہے، معاف تو زندگی میں ایک بار خدا بھی کرتا ہے میں اب شوہر کے ہمراہ ایک ملکہ کی طرح رہتی ہوں۔

اس دوران اداکارہ نے اپنے غیر ازدواجی تعلق کے بارے میں بھی بتایا کہ اس ایپی سوڈ کے بعد میں خود کو تنہا محسوس کرنے لگی اور امریکا میں شوہر کو چھوڑ کر بھارت آگئی۔ جب آپ کانٹوں کے درمیان ہوتے ہیں اور کوئی گلاب کے ساتھ آتا ہے تو آپ بہک جاتے ہیں لیکن یہ کوئی سنجیدہ تعلق نہیں تھا بس ایک عارضی مرحلہ تھا، جو جلد ہی ختم ہو گیا۔

اداکارہ ممتاز کا مزید کہنا تھا کہ میں اس لحاظ بہت خوش قسمت ہوں کہ میرا شوہر اب بھی مجھ سے بہت پیار کرتا ہے۔ اگر میں تھوڑا سا بھی بیمار پڑ جاؤں تو گویا ہنگامہ کھڑا ہو جاتا ہے۔ میں نے اپنی شوہر کی مدد سے ہی درجنوں کیمو تھراپیز اور ریڈی ایشن کے بعد کینسر کو شکست دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں