ماں بیٹی سے زیادتی کیس؛ مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم

ویب ڈیسک  پير 16 مئ 2022
 کیس کے نامزد ملزم منصب نے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا اقدام چیلنج کیا تھا۔ فوٹو:فائل

کیس کے نامزد ملزم منصب نے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا اقدام چیلنج کیا تھا۔ فوٹو:فائل

لاہور: عدالت نے ماں بیٹی سے زیادتی کیس کے  مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ 

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں ماں بیٹی سے رکشے میں مبینہ زیادتی کے مقدمے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، لاہور ہائی کورٹ نے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رکشہ میں ماں بیٹی سے زیادتی کے ملزمان گرفتار

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کے جج کو چالان سیشن جج لاہور کی عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزم منصب سمیت ساتھی کے خلاف ماں بیٹی سے زیادتی کا مقدمہ تھانہ چوہنگ پولیس نے درج کررکھا ہے۔ کیس کے نامزد ملزم منصب نے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا اقدام چیلنج کیا تھا، اور مؤقف دیا تھا کہ ماں بیٹی سے اسلحہ کی نوک پر پیسوں اور تاوان کا مطالبہ نہیں کیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔