- بھارت میں مسافر بس کھائی میں جا گری، طلبا سمیت 16افراد ہلاک
- افغانستان سے اشیا کی درآمد پاکستانی کرنسی میں کرنے کی منظوری کا امکان
- طاقتور سمندری طوفان نے بحری جہاز کے دو ٹکڑے کردیئے؛ 12 ہلاک
- کلفٹن، ڈیفنس اور گلشنِ حدید کو پیپلز بس سروس کے روٹس میں شامل کرنے کا فیصلہ
- زخمی کسان کے اغوا کا ڈراپ سین، مغوی مبینہ بلیک میلر نکلا
- سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام، بشریٰ بی بی کا بھائی اینٹی کرپشن میں طلب
- خیبرپختونخوا کا اپنے وسائل سے قبائلی اضلاع کیلئے صحت کارڈ اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ
- امریکا؛ 8 پولیس اہلکاروں نے سیاہ فام شخص کو گولیوں سے بھون ڈالا
- مفتاح اسماعیل کی آئی ایم ایف پروگرام معطل ہونے یا تاخیر سے متعلق خبروں کی تردید
- راولپنڈی میں گھریلو تنازع پر چچا نے بھتیجے کو قتل کردیا
- ایک منٹ میں 40 امریکی صدور کی شناخت کرنے کا نیا ریکارڈ
- ہمارے پاس موسم سرما کےلیے گیس نہیں، وزیر پیٹرولیم
- واٹس ایپ نے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کی مدت میں اضافہ کردیا
- خون میں موجود بایومارکر گٹھیا کے مرض کی پیش گوئی کرسکتے ہیں
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
- ہمارے بولرز میں اتنی صلاحیت ہے کہ سری لنکن ٹیم کو دوبار آؤٹ کرسکیں، بابراعظم
- مالی سال کے پہلے کاروباری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی
- اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 5 کوہ پیما ہلاک اور8 زخمی
- پنجاب حکومت کا 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں سے بل نہ لینے کا اعلان
- لاہور میں 13 ماہ کی بچی گھر کے باہر سے اغوا، ویڈیو وائرل
عمران خان کی گرفتاری کا سوچنے والا کمبوڈیا کا پاسپورٹ بنوا لے، فواد چوہدری

(فوٹو: ٹوئٹر)
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کو گرفتار کرنے والا اپنا کمبوڈیا کا پاسپورٹ بنوا لے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثنااللہ پاگل ہی ہو گا اگر عمران خان کو گرفتار کرے گا، جس نے بھی عمران خان کو گرفتار کیا اس کا پاکستان میں رہنا مشکل ہو جائے گا۔ عمران خان کو گرفتار کرنے والا اپنا پاسپورٹ کمبوڈیا کا بنوا لے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے استدعا تھی کہ الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول آئین کے منافی ہے، ایسا کرنا محض مردم شماری کے بعد ہی ممکن ہے۔ اگر نئی حلقہ بندیوں کو مانا جاتا ہے تو ایک سال تک ملک میں الیکشن نہیں ہوسکیں گے۔ الیکشن کمیشن کو ہر وقت انتخابات کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں 90 دن سے ایک بھی دن اوپر عبوری حکومت منظور نہیں، آج انتخابات کا اعلان کریں جس کے بعد پاکستان کے مسائل حل تلاش کریں گے۔
حکومت پر تنقید
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں کرائم منسٹر صاحب چار بیرون ملک دورے کر آئے، پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے جبکہ ایک وزیر خزانہ اسحاق ڈار لندن میں بیٹھا ہوا ہے اور ایک پاکستان میں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت پر الزام عائد کیا کہ پاکستان کو دانستہ طور پر دیوالیہ کیا جا رہا ہے، پاکستان تحریک انصاف ملکی معیشت مستحکم چھوڑ کر گئی تھی۔ پاکستان کو سری لنکا کی طرح خطرناک معاشی بحران میں دھکیلا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے 48 گھنٹے موجودہ حکومت کے لیے بہت اہم ہیں، ایک ہی تجربہ بار بار کرنا احمقانہ فیصلہ ہے۔ ملک پر بہت تجربات ہوچکے۔ شہباز کی حکومت کو گھر بھیج کر فوری انتخابات کرائے جائیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے عہدیداران سرکاری گاڑیاں اور گھر چھوڑنے کو کیوں تیار نہیں؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے رہنماء سرکاری گاڑیاں اور گھر چوروں کے حوالے نہیں کرنا چاہتے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔