قصبہ کالونی میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کردیا

زخمی نوجوان عمیر مقتولہ کے گھر آیا ہوا تھا کہ اچانک لڑکی کا باپ آگیا اور فائرنگ کرکے فرار ہوگیا، پولیس


ویب ڈیسک May 16, 2022
غیرت کے نام پر بیٹی قتل(وفٹو فائل)

قصبہ کالونی کٹی پہاڑی کے قریب گھر کے اندر فائرنگ سے نوجوان لڑکی ہلاک جب کہ لڑکا شدید زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے قصبہ کالونی کٹی پہاڑی کے قریب گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک لڑکی ہلاک اور لڑکے کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کےلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی جب کہ زخمی نوجوان کو انتہائی تشیوناک حالت میں اسپتال منتقل کیا۔

واقعے سے متعلق ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کا کہنا ہے کہ پیر آباد تھانے کی حدود میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت 18 سالہ آمنہ کے نام سے ہوئی ہے جسے اس کے والد اسلم نے غیرت کے نام پر قتل کیا ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی نوجوان کی شناخت 18 سالہ عمیر کے نام سے کی گئی جسے عباسی سے سول اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ اسپتال میں کسی بھی غیرمعمولی واقعے سے نمٹنے کےلیے پولیس کی نفری تعینات کردی ہے۔

ڈاکٹر فرخ رضا کا کہنا تھا کہ واقعے کے وقت زخمی نوجوان عمیر لڑکی کے گھر آیا ہوا تھا، اس دوران لڑکی کا باپ بھی گھر پہنچ گیا اور دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر ان پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس ملزم باپ کی تلاش کےلیے چھاپے مار رہی ہے جب کہ ملزم کو موبائل فون لوکیشن کے ذریعے بھی ٹریس کرنے کوشش کی جارہی ہے، جلد ہی ملزم پولیس کی گرفت ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں