بلوچستان کے تعلیمی اداروں کیلیے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا

ویب ڈیسک  منگل 17 مئ 2022
گرم علاقوں میں تعطیلات کا آغاز 15 مئی سے ہوگیا، فوٹو: فائل

گرم علاقوں میں تعطیلات کا آغاز 15 مئی سے ہوگیا، فوٹو: فائل

 کوئٹہ: بلوچستان کے گرم علاقوں کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں تعطیلات کا آغاز 15 مئی سے ہوگیا جو 31 جولائی تک ہوں گی تاہم دیگر علاقوں میں معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں۔

بلوچستان کی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں گرم علاقوں سبی ، نصیر آباد ، ڈیرہ بگٹی ، جھل مگسی ،مکران ڈویژن اور خضدار میں گرمیوں کی سالانہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

ان علاقوں میں گرمیوں کی تعطیلات 15 مئی سے 31 جولائی تک ہوں گی اور یکم اگست سے تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوجائیں گی تاہم دیگر علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں اور وہاں شیڈول کے مطابق یکم جون سے گرمیوں کی تعطیلات ہوں گی۔

واضح رہے کہ گرم علاقوں میں شدید گرمی اور آگ اگلتے سورج سے بچوں کو صحت کو بچانے کے لیے گرمیوں کی تعطیلات معمول سے پہلے کی گئی ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔