- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
سپریم کورٹ نے لوٹوں کے خلاف فیصلہ دے کر پاکستان کی اخلاقیات کو گرنے سے بچالیا، عمران خان
کوہاٹ: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے لوٹوں کے خلاف فیصلہ دے کر پاکستان کی اخلاقیات کو گرنے سے بچا لیا۔
کوہاٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کی کل آئی ایم ایف سے مذاکرات ہے جس میں یہ امریکا سے ڈالرز مانگیں گے اور کہیں گے کہ ہمیں ڈالر دے دو ورنہ عمران خان آجائے گا مگر قرضہ ایسے نہیں ملے گا بلکہ امریکا مزید غلامی کروائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف فوجی اور امریکی بوٹ اچھی طرح سے پالش کرتا ہے، اُسے بڑے بھائی کے وزیراعظم بننے کے بعد وزیراعظم بننے کا بڑا شوق تھا مگر اب وہ پریشان اور پھنس گیا ہے کیونکہ آگے سمندر اور پیچھے ٹائیگرز ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ اس ساری صورت حال میں زرداری سب سے زیادہ مزے لے رہا ہے کیونکہ مہنگائی، روپے کی قدر کم ہونے سمیت تمام مسائل پر مسلم لیگ ن کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ زرداری مزے لے رہا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’ایک زرداری ساری ن لیگ پر بھاری ہے‘۔
عمران خان نے عوام کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ کو حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد میں شرکت کرنی ہے، ویسے بھی اب موٹروے بن گیا ہے، آپ اسلام آباد جلدی پہنچ جائیں گے اور اللہ نے ہمارے لیے موسم بھی اچھا کردیا ہے۔
’یہ ہمیں نااہل کہتے تھے مگر ہمیں اللہ نے عزت دی‘
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ’یہ ہمیں نااہل اور خود کو تجربہ کار کہتے تھے مگر اب ان کا تجربہ کہاں گیا کیونکہ چند روز میں ملکی معیشت تباہ ہوگئی ہے، اللہ نے ہمیں عزت دی، ہم آج عوام میں آرہے ہیں اور یہ چھپتے پھر رہے ہیں‘۔
’ منحرف اراکین کیخلاف فیصلے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں‘
سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’سپریم کورٹ کا لوٹوں کے خلاف جو فیصلہ آیا ہم اُس پر اُن کا شکریہ ادا کرتے ہیں، عدالت نے آج لوٹوں کے خلاف فیصلہ دے کر پاکستان کی اخلاقیات کو گرنے سے بچالیا کیونکہ منحرف اراکین اپنے حلقے کے لوگوں، آئین سے غداری کرتے ہیں اور سیاست کی اخلاقیات کا جنازہ نکالتے ہیں، شکر ہے سپریم کورٹ نے ان کے ووٹ کو رد کردیا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’حمزہ شہباز تم نے بہت شوق سے اچکن سلوائی تھی اب بس تیار کرلو کیونکہ پنجاب مین مرغی کی قیمتیں بھی نیچے آئیں گی‘۔
عمران خان نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ شریف خاندان کے چالیس ارب روپے کے کیسز کی یومیہ بنیاد پر سماعت کرے کیونکہ انہوں نے ایف آئی اے کو تباہ کردیا، تفتیش کرنے والے ایف آئی اے افسر ڈاکٹر رضوان کا انتقال ہوگیا جبکہ دوسرے کو ہارٹ اٹیک ہوا، ہمیں سپریم کورٹ کے علاوہ کسی اور پر اعتماد نہیں ہے‘۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔