آٹھ سالہ پولیس سروس کے بعد کتے کی ریٹائرمنٹ کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  منگل 17 مئ 2022
کے 9 ریو(فوٹو فائل)

کے 9 ریو(فوٹو فائل)

تبلیسی: جارجیا میں جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار کرلیے خدمات انجام دینے والا وفادار کتا 8 سال محکمہ پولیس سے ریٹائر ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کتے کی آٹھ سالہ سروس کے بعد ریٹائرمنٹ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

جارجیا کی پولیس فورس میں شامل کتا 14 مئی کو اپنی ملازمت سے ریٹائرڈ ہوا جس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ہینڈلر نے کہا کہ ’کے9 کا شکریہ جس نے ہر مشن میں اپنے ہینڈلر کی حفاظت کی‘۔


View this post on Instagram

A post shared by @DOG (@dog)

ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گی تھی جسے اب تک 8 اعشاریہ 2 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے جب کہ 1 لاکھ سے زائد صارفین نے ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

ایک صارف نے ’کے 9 ریو‘ کی ریٹائرمنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ریو کو ایک اچھا خاندان ملے گا جو اس کا ایسے ہی خیال رکھے گا جیسے ریو نے آٹھ سالہ سروس کے دوران عوام کا رکھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔