آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسحاق ڈار کے دوبارہ دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت نے شریک ملزمان کی بریت کا فیصلہ اسحق ڈار کی گرفتاری سے مشروط کردیا


ویب ڈیسک May 18, 2022
احتساب عدالت نے شریک ملزمان کی بریت کا فیصلہ اسحق ڈار کی گرفتاری سے مشروط کردیا

لاہور:

احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دوبارہ دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔


احتساب عدالت کے جج محمد بشیر میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی اور شریک ملزمان کے وکلا عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دوبارہ دائمی وارنٹس گرفتاری جاری کردیے اور شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ اسحاق ڈار کی گرفتاری سے مشروط کر دیا۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ جب تک اسحاق ڈار کو گرفتار کرکے پیش نہیں کیا جاتا ریفرنس کی کارروائی آگے نہیں بڑھے گی۔ احتساب عدالت نے ریفرنس کی سماعت اسحاق ڈار کی گرفتاری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ شریک ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس کو دوبارہ چیلنج کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں